ایک کروڑ روپے کے قیمتی پتھروں کی اسمگلنگ ناکام

151

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) کسٹمز نے انٹرنیشنل میل آفس میں بڑی کارروائی کرتے ہوئے قیمتی پتھروں کی اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی،قیمتی پتھروں میں زمرد، مرجان، یاقوت، اوپل سمیت 7 اقسام شامل ہیں ،مالیت ایک کروڑ 11لاکھ روپے سے زائد ہے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان کسٹمز نے انٹرنیشنل میل آفس میں بڑی کارروائی کرتے ہوئے قیمتی پتھروں کی اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی۔پکڑے گئے قیمتی پتھروں کی مالیت ایک کروڑ روپے سے زائد بتائی جاتی ہے۔ترجمان کسٹمز کے مطابق کراچی ایئرپور کلکٹوریٹ نے انٹرنیشنل میل آفس میں کارروائی کے دوران قیمتی پتھر برآمد کرلیے۔قیمتی پتھروں میں زمرد، مرجان، یاقوت، اوپل سمیت 7 اقسام شامل ہیں۔پارسل شہزادی نامی خاتون کے نام پر ٹیکسٹائل مٹیریل کے طور پر بک تھا۔ترجمان نے بتایا کہ مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا دائرہ وسیع کردیا گیا ہے۔چار دن کے دوران ائرپورٹ کلیکٹوریٹ کی یہ دوسری بڑی کارروائی ہے۔