کیکٹس کی گوند سے پانی کی صفائی

328

دنیا کے کروڑوں افراد کو پینے کا صاف پانی میسر نہیں. پانی صاف کرنے کیلئے جو مقامی طور پر ٹیکنالوجی استعمال کی جاتی ہے وہ مہنگی ہوتی ہے اور اس کا استعمال بھی آسان نہیں ہوتا. لیکن اب مسئلہ آپ اپنے علاقے میں ہی مقامی طور پر حل کرسکتے ہیں.

جی ہاں! ماہرین نے قدرتی طور پر پائے جانے والے پودے میں ایسی خصوصیات دریافت کی ہیں جو آلودہ و جراثیم سے بھرے پانی کو صاف کرکے پینے کے قابل بناسکتی ہیں.

ناگ پھنی کی نسل کا خاردار اور رسنے والا پودا (cactus) دنیا بھر میں عام پایا جاتا ہے. اس پودے کو گندے پانی میں موجود رسوب اور بیکٹیریا صاف کرنے میں موثر پایا گیا ہے

یونیورسٹی آف ساؤتھ فلوریڈا کی نورما القنطار اور انکی ٹیم نے کیکٹس کا گوند حاصل کیا، انہوں نے اس گوند کو گندے اور جراثیم بھرے پانی میں شامل کیا. انہوں نے دیکھا کہ پودے کا گوند گچھے دار ریشم کی طرح کام کرتا ہے. اس نے تلچھٹ کے ذرات جمع کیئے اور انہیں پانی کی تہہ میں بٹھا دیا. گوند نے بیکٹیریا کو بھی اکٹھا کرکے نیچے بٹھا دیا جسکے نتیجے میں 80 فیصد بیکٹیریا پانی سے الگ ہوگئے.