دنیابھر میں کورونا سے اموات 47 لاکھ 51 ہزار 389 ہوگئیں

261

جنیوا: دنیا کا کوئی خطہ کورونا وائرس کی موذی وباء کی چوتھی لہر سے محفوظ نہیں، اس کے مریضوں اور اس کے باعث اموات میں مسلسل اضافہ جاری ہے، دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 23 کروڑ 19 لاکھ 1 ہزار 442 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس موذی وائرس سے اموات 47 لاکھ 51 ہزار 389 ہو چکی ہیں۔

کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 1 کروڑ 86 لاکھ 47 ہزار 574 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 95 ہزار 324 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 20 کروڑ 85 لاکھ 2 ہزار 479 کورونا مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔

کورونا وائرس کے کیسز اور اس سے اموات کے اعتبار سے 10 سرِ فہرست ممالک میں 33 کروڑ سے زائد آبادی کا حامل امریکا تا حال پہلے نمبر پر ہے جہاں اس وائرس سے اب تک 7 لاکھ 5 ہزار 293 افراد موت کے منہ میں پہنچ چکے ہیں جبکہ اس سے بیمار ہونے والوں کی مجموعی تعداد 4 کروڑ 36 لاکھ 69 ہزار 696 ہو چکی ہے۔

ایک ارب سے زائد آبادی والا ملک بھارت کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کے حوالے سے دوسرے نمبر پر ہے، جہاں اس وائرس سے 4 لاکھ 46 ہزار 690 ہلاکتیں ہو چکی ہیں جبکہ اس سے متاثرہ 3 کروڑ 36 لاکھ 23 ہزار 72 مریض سامنے آ چکے ہیں۔

کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کے حوالے سے ممالک کی اس فہرست میں برازیل تیسرے نمبر پر ہے تاہم یہ اموات کے حوالے سے فہرست میں دوسرے نمبر پر ہے، جہاں اس جان لیوا وائرس سے 5 لاکھ 93 ہزار 698 ہلاکتیں ہو چکی ہیں جبکہ اس کے متاثرہ مریضوں کی تعداد 2 کروڑ 13 لاکھ 27 ہزار 616 ہو گئی۔

برطانیہ میں کورونا وائرس کے باعث اموات کی تعداد 1 لاکھ 35 ہزار 983 ہو گئی جبکہ کیسز کی تعداد 76 لاکھ 1 ہزار 487 ہو چکی ہے۔

کورونا وائرس سے روس میں کل اموات 2 لاکھ 2 ہزار 273 ہو گئیں، اس کے مریضوں کی تعداد 73 لاکھ 76 ہزار 374 ہو چکی ہے۔

ترکی میں کورونا وائرس سے اموات 62 ہزار 745 تک جا پہنچی ہیں جبکہ کیسز 69 لاکھ 87 ہزار 494 ہو چکے ہیں۔

فرانس میں کورونا وائرس کی وباء سے مجموعی اموات 1 لاکھ 16 ہزار 420 ہو چکی ہیں، جہاں اس کے اب تک کُل کیسز 69 لاکھ 83 ہزار 601 رپورٹ ہوئے ہیں۔

ایران میں کورونا وائرس سے کُل اموات کی تعداد 1 لاکھ 18 ہزار 792 ہو گئی جبکہ اس کے کل کیسز 55 لاکھ 8 ہزار 885 ہو گئے۔

ارجنٹینا میں کورونا وائرس کی وباء سے اموات 1 لاکھ 14 ہزار 828 ہو گئیں جبکہ اب تک اس کے 52 لاکھ 48 ہزار 847 مصدقہ متاثرین سامنے آئے ہیں۔

کولمبیا اس فہرست میں 10 ویں نمبر پر پہنچ گیا ہے جہاں کورونا وائرس 1 لاکھ 26 ہزار 68 زندگیاں نگِل چکا ہے جبکہ اب تک اس موذی وباء کے 49 لاکھ 48 ہزار 513 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

سعودی عرب اسی فہرست میں 51 ویں نمبر پر پہنچ چکا ہے جہاں کورونا وائرس سے اب تک کل اموات 8 ہزار 688 رپورٹ ہوئی ہیں جبکہ مملکت میں کورونا مریضوں کی تعداد 5 لاکھ 46 ہزار 843 تک جا پہنچی ہے۔

دوسری جانب نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 2 ہزار 60 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 42 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے، اس کے مزید 10 ہزار 928 مریض شفایاب ہو گئے جبکہ مثبت کیسز کی شرح 4 اعشاریہ 58 فیصد ہو گئی۔

پاکستان بھر میں کورونا وائرس کے اب تک 27 ہزار 524 مریض انتقال کر چکے ہیں جبکہ اس موذی وائرس کے کُل مریضوں کی تعداد 12 لاکھ 36 ہزار 888 ہو چکی ہے۔

ملک بھر میں اسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز، وینٹی لیٹرز اور گھروں میں کورونا وائرس کے 52 ہزار 42 مریض زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 4 ہزار 267 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 11 لاکھ 57 ہزار 322 مریض اب تک اس بیماری سے شفایاب ہو چکے ہیں۔

گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں کورونا وائرس کے مزید 44 ہزار 958 ٹیسٹ کیے گئے جبکہ اب تک کُل 1 کروڑ 91 لاکھ 47 ہزار 75 کورونا ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔

پاکستان بھر میں اب تک کُل 7 کروڑ 61 لاکھ 41 ہزار 484 کورونا ویکسین کی خوراکیں دی جاچکی ہیں جبکہ 2 کروڑ 54 لاکھ 93 ہزار 964 افراد کی مکمل ویکسینیشن ہو چکی ہے۔