دبئی ایکسپو میں فرعون کے تابوت کی نمائش

668

دبئی ایکسپو 2020 میں فرعون کا تابوت نمائش کے لیے پیش کر دیا گیا۔

دبئی میں یکم اکتوبر سے شروع ہونے والی ایکسپو میں مصر کے پویلین میں پیش کی جانے والی تاریخی اشیاء میں ‏فرعون کا تابوت بھی شامل ہے۔

یہ تابوت حال ہی میں دریافت کیا گیا ہے۔

پروہت سامتک کا یہ قدیم تابوت رنگین لکڑی کا ہے جو حال ہی میں سقارہ کے علاقے میں دریافت ہوا ہے، ‏مجموعی طور پر مصر کا پویلین آثار قدیمہ اور سیاحتی مقامات کو پیش کرے گا۔

اس تابوت کو ایک بڑے ہار سے سجایا گیا ہے، جس کے آخری سرے پر باز کے سر بنائے گئے ہیں، اور فلک دیوی ‏‏’نوت‘ اپنے پر پھیلائے دکھائی دیتی ہے، جو سچ اور انصاف کی مات دیوی کے دو پنکھ اٹھائے ہوئے ہیں۔