نادرا سینٹرز بند کرنے سے متعلق اہم اعلان

349

ملک بھر میں آج رات 10 بجے سے صبح 8 بجے تک نادرا سینٹرز بند رہیں گے۔

نادرا نے کہا ہے کہ میگا سینٹرز پر خدمات کی فراہمی سسٹم اپ گریڈیشن کی وجہ سے معطل رہے گی۔

 نادرا سے جاری بیان میں شہریوں کو مطلع کیا گیا ہے کہ ہفتہ 25 ستمبر رات 10بجے سے اتوار 26 ستمبر صبح 8 بجے تک تمام نادرا آپریشنل سہولیات بشمول آن لائن، کووڈ سرٹیفکیٹ کا (آن لائن) اجرا اور24/7 میگا سینٹرز کی سروسز بوجہ سسٹم اپ گریڈیشن معطل رہیں گی۔

نادرا کا کہنا ہے کہ اپنے NIMS سسٹم کے ذریعے کووڈ ویکسنیشن پروگرام کےلئے این سی او سی  کو تکنیکی معاونت فراہم کر رہا ہے۔جس میں NCOC کے لئے رجسٹریشن سافٹ ویئر Module تیار کیاگیا جو ملک بھر میں ویکسینیشن سینٹر پر ضلعی ہیلتھ آفسرکے زیرنگرانی نصب کر کے ان کے حوالے کیا گیا۔