چیئرمین اوگرا کی غیر قانونی تقرری، راجا پرویز کی بریت درخواست مسترد

181

احتساب عدالت اسلام آباد  نے سابق چیئرمین اوگرا توقیر صادق کی غیر قانونی تقرری پر نیب ریفرنس میں رہنما پیپلزپارٹی  راجہ پرویز اشرف کی بریت کی درخواست مسترد کرتے ہوئے  فیصلہ جاری کر دیا۔

راجہ پرویز اشرف توقیر صادق تقرری کمیٹی کےچیئرمین اور یوسف رضا گیلانی اتھارٹی تھے۔

عدالت نے قرار دیا کہ توقیر صادق کی تعلیم، تجربہ کم،اسناد بھی غیر تصدیق شدہ تھی، توقیر صادق نے جن کمپنیوں کا تجربہ ظاہر کیا وہ جعلی ثابت ہوئیں ملزمان نے اختیارات کا ناجائز استعمال کیا اور ذمہ داریوں کی ادائیگی میں ناکام رہے۔

فیصلے میں کہا گیا ہے کہ توقیر صادق کی تقرری میں جن لوگوں کو نظرانداز کیا گیا وہ بھی بطور گواہ پیش ہوئے توقیر صادق کے خلاف قومی خزانے کو نقصان پہنچانے کا ریفرنس بھی دائر ہے۔

سابق سیکریٹری سکندر حیات میکن، سابق ایگزیکٹو ڈائریکٹر اوگرا جاوید نذیر کی درخواستیں بھی مسترد کر دی گئیں۔ احتساب عدالت کا راجہ پرویز اشرف سمیت تمام ملزمان کیخلاف ٹرائل جاری رکھنے کا حکم دیا ہے۔

کرپشن ریفرنس میں سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی سمیت 6ملزمان نامزد ہیں۔