انتخابی فہرستوں میں آبادی اور ووٹرز کے اعداد وشمار میں فرق

217

سندھ کی انتخابی فہرستوں میں آبادی اور ووٹرز کے اعداد وشمار میں فرق سامنے آ گیا۔

سندھ کے 3540 شماریاتی بلاکس میں آبادی سے زیادہ ووٹرز کا اندراج کیا گیا ہے۔

کراچی کے ضلع وسطی کے 529 بلاکس میں آبادی سے زائد ووٹرز کا اندراج کیا گیا۔ ضلع شرقی 15، سکھر3، قمبر شہداد کوٹ میں 2 فیصد ووٹرز آبادی سے زیادہ ہے۔

سندھ میں قومی اسمبلی کے 56 حلقوں میں آبادی سے زائد ووٹرز کا اندراج ہے۔

اس سے قبل الیکشن کمیشن آف پاکستان نے انتخابی فہرستوں میں درج مرد اور خواتین رائے دہندگان کے اعداد و شمار جاری کیے تھے، ملک میں مجموعی ووٹروں کی تعداد 11 کروڑ 82 لاکھ سے تجاوز کر گئی،۔

مرد رائے دہندگان کی تعداد 6 کروڑ 53 لاکھ جبکہ خواتین رائے دہندگان کی تعداد 5 کروڑ 29 لاکھ سے تجاوز کر گئی تاہم اب بھی مرد وں کی نسبت انتخابی فہرستوں میں خواتین کے ووٹوں کی تعداد ایک کروڑ 30 لاکھ کم ہے۔