تمام الیکٹرانک ڈیوائسز کیلیے ایک ہی چارجر لانے کا فیصلہ

339

جنیوا: مستقبل میں آنے والے تمام موبائل سیٹ کے لیے ایک ہی چارجر کافی ہوگا،  انٹرنیشنل ٹیلی کمیونیکیشن یونین نے ایسے چارجرز بنانے کی منظوری دے دی ہے جو کسی بھی کمپنی کے موبائل سیٹ کو چارج کرسکے گا۔

بین الاقوامی میڈیا کے مطابق یورپی یونین کے یورپی کمیشن نے نیا قانون تجویز کیا ہے جس کے تحت تمام ٹیکنالوجی کمپنیاں موبائل فونز اور چھوٹی الیکٹرانک ڈیوائسز کے لیے ایک جیسا چارجنگ پن تیار کرنے پر مجبور ہوجائیں گی۔

یورپی یونین نے تحفظِ ماحولیات اور الیکٹرانک فضلے میں کمی کے لیے موبائل فون سمیت تمام الیکٹرانک ڈیوائسز کے لیے ایک ہی اسٹینڈرڈ سی ٹائپ چارجر لانے کا فیصلہ کیا ہے۔

برطانوی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اس کا مقصد یہ ہے کہ صارفین کو نئی ڈیوائس خریدتے وقت موجودہ چارجر کو دوبارہ استعمال کرنے کی ترغیب دے کر ٹیکنالوجی ویسٹ کو کم کیا جائے اور  اس حوالے سے دی گئی تجویز میں کہا گیا کہ یورپی یونین میں فروخت کیے جانے والے تمام اسمارٹ فونز کے یو ایس بی سی چارجرز ہونے چاہئیں۔

خیال رہے ٹیک جائنٹ کسٹم چارجنگ پورٹ کا استعمال کرتے ہوئے اسمارٹ فونز تیار کرتا ہے کیونکہ اس کی آئی فون سیریز ایپل کی تیار کردہ لائٹننگ کنیکٹر استعمال کرتی ہے۔

فرم کا کہنا ہے کہ ہمیں تشویش ہے کہ سخت ضابطہ صرف ایک قسم کے کنیکٹر کو لازمی قرار دینے کی بجائے جدت کو روکتا ہے، جس کے نتیجے میں یورپ اور دنیا بھر کے صارفین کو نقصان پہنچے گا۔

کمپنی نے بتایا کہ ہمیں تشویش ہے کہ سخت ضابطہ صرف ایک قسم کے کنیکٹر کو لازمی قرار دینے کی بجائے جدت کو روکتا ہے، جس کے نتیجے میں یورپ اور دنیا بھر کے صارفین کو نقصان پہنچے گا۔

ایپل نے مزید کہا کہ کمپنی 2030 تک ہر ایپل ڈیوائس اور اس کے استعمال کو کاربن نیوٹرل بنانا ہے، تاہم ایپل نے خبردار کیا ہے کہ ایسا اقدام جدت کو نقصان پہنچائے گا۔

واضح رہے اکثر اینڈرائیڈ فونز میں یو ایس بی مائیکروبی چارجنگ پورٹس موجود ہیں یا کئی ڈیوائسز اس سے زیادہ جدید یو ایس بی سی اسٹینڈرد پر منتقل ہوگئی ہیں جبکہ آئی پیڈ اور میک بیک کے نئے ماڈلرز دیگر اینڈرائیڈ مینوفیکچررز سام سنگ اور ہواوے کی طرح یو ایس بی سی چارجنگ پورٹس استعمال کرتے ہیں۔

یاد رہے تحقیق کے مطابق 2018 میں یورپی یونین میں موبائل فون کے ساتھ فروخت ہونے والے تقریباً نصف چارجرز میں یو ایس بی مائیکرو بی کنیکٹر موجود تھا جبکہ 29 فیصد میں یو ایس بی سی کنیکٹر اور 21 فیصد میں لائٹننگ کنیکٹر تھا۔

یورپی یونین کے تجویز کردہ قانون کے مطابق یہ اسمارٹ فونز، ٹیبلیٹس، کیمرا، ہیڈفونز، پورٹیبل اسپیکرز، ہینڈ ہینڈ ہیلڈ ویڈیو گیم کنسولز پر لاگو ہوگا،  تاہم ایئر بڈز، اسمارٹ واچز اور فٹنس ٹریکرر کو سائز اور استعمال کی تکنیکی بنیادوں کی وجہ سے اس تجویز میں شامل نہیں کیا گیا۔

رپورٹس میں یہ تجویز تیز رفتار چارجنگ کی رفتار کو بھی معیاری بناتی ہے یعنی تیز رفتار چارج کرنے کے قابل آلات اسی رفتار سے چارج کیے جائیں گے۔