افغان ایئرلائن کو پاکستان کیلیے پروازوں کی اجازت مل گئی

263

افغان ایئر لائن کو اسلام آباد ایئرپورٹ سے فلائٹ آپریشن کی اجازت مل گئی

افغانستان میں ملکی و بین الاقوامی فضائی آپریشن بحال ہونے کے بعد افغان ایئرلائن کو پاکستان سے فلائٹ آپریشن شروع کرنے کی اجازت مل گئی۔

سول ایوی ایشن( سی اے اے) کے  شعبہ ایئر ٹرانسپورٹ نے افغان ایئرلائن کو اسلام آباد سے پروازوں کی منظوری دے دی۔

کام ایئر ہفتے میں 3 پروازیں اسلام آباد سے افغانستان کیلئے آپریٹ کرے۔ افغان وزارت ہوا بازی نے پاکستان کی سول ایوی ایشن اتھارٹی کو خط لکھا تھا۔

نئی افغان حکومت کے قیام کے بعد پی آئی اے کی پہلی پرواز کابل پہنچ گئی۔

واضح رہے کہ  پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن کا افغانستان کے لیے آپریشن شروع ہو گیا ہے۔ پیر کے روز پہلی پرواز کابل لینڈ کی تھی۔

کابل ایئرپورٹ پر خدمات کی بحالی کیلئے افغان سول ایوی ایشن نے خصوصی انتظامات کیے۔تربیت یافتہ ایئرپورٹ عملے نے ڈیوٹی جوائن کرکے پرواز ہینڈل کی۔

کابل ایئرپورٹ پر پی آئی اے کا نام اور پرواز نمبر آویزاں کیا گیا۔پروازوں کے ذریعے بین الاقوامی صحافیوں کو کابل پہنچایا گیا اور  عالمی بینک، غیرملکی میڈیا ٹیم کو واپس لایا گیا۔