چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا کا دورہ روس

200

راولپنڈی: چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا روس کے دورے پر ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل ندیم رضا “امن مشن مشق 2021” کے مشاہدے کے لیے دورے پر ہیں۔ “امن مشن مشق 2021” شنگھائی تعاون تنظیم کے تحت منعقد ہوئی ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل ندیم رضا کی رکن ممالک کی مسلح افواج کے چیف آف جنرل اسٹاف سے ملاقاتیں ہوئیں، فورم میں علاقائی وعالمی جیو سیاسی صورتحال پر غور کیا گیا جبکہ افغان صورتحال کے تناظر میں جیو سیاسی ماحول کا جائزہ لیا گیا۔