سول ایوی ایشن اتھارٹی نے نیا سفری ہدایت نامہ جاری کردیا

198

کراچی: سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) نے نیا سفری ہدایت نامہ جاری  کردیا ہے۔

ڈائریکٹر ائیر ٹرانسپورٹ کی جانب سے جاری کردہ سفری ہدایت نامہ سے متعلق نوٹیفکیشن کے مطابق سول ایوی ایشن اتھارٹی نے عارضی سفری پابندیوں میں 31 اکتوبر تک توسیع کردی ہے۔

نوٹی فکیشن کے مطابق کیٹگری سی ممالک سے آنے والے مسافروں پر پابندی برقرار ہے، کیٹگری سی ممالک کے مسافروں کو پاکستان آمد کے لیے خصوصی اجازت نامہ درکار ہو گا، کیٹگری سی میں ایران، عراق ، ایتھوپیا، تھائی لینڈ ساؤتھ افریقہ سمیت 12 ممالک شامل ہیں۔

کیٹگری اے اور بی سے پاکستان آنے والے مسافروں کو 72 گھنٹے قبل کورونا ٹیسٹ کروانا ہوگا، مسافروں کو پاکستان پہنچے پر قرنطینہ کی شرط پر بھی عمل کرنا ہو گا۔