سی ٹی ڈی کی پنجاب میں کارروائیاں، 8 دہشت گرد گرفتار

160

سی ٹی ڈی نے لاہور سمیت پنجاب بھر میں کارروائیاں کرتے ہوئے 8 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق لاہور سے 4، شیخوپورہ سے 2 جبکہ گوجرانوالہ اور حافظ آباد سے 1،1 دہشت گرد کو گرفتار کیا گیا۔ دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیموں سے ہے۔ لاہور سے گرفتار دہشت گردوں کی شناخت مشتاق، سمیع اللہ، عادل جمال اور اسامہ کے نام سے ہوئی ہے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں سے بارودی مواد، اسلحہ اور بم بنانے کا دیگر سامان برآمد ہوا ہے۔