سن اکیڈمی کے تحت طلبہ و طالبات کے لئے الوداعی تقریب کا انعقاد

252

کراچی: ( رپورٹ : حسن حماد)  سن اکیڈمی اسکول کے تحت میٹرک کے پاس آوٹ ہونے والے پہلے بیج  2010-2021کے اعزاز میں طلبہ و طالبات کے لئے الوداعی اور ستائشی تقریب منعقد کی گئی۔

تقریب سے انجینئر محمد احسن خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ اس سن اکیڈمی کا پہلا پاس آوٹ ہونے والا بیج ہے جو کہ آغا خان اور سندھ بورڈ سے امتحان دے چکا ہے مجھے اور میری ٹیم کو فخر ہے کہ ہمارےسن اکیڈمی اسکول کے طلبہ وطالبات آغا خان بورڈ سے نمایاں نمبروں میں کامیاب ہوئے ہیں۔

انہوں نےکہا کہ یہ تقریب ان ہی ہونہار طلبہ وطالبات کے اعزاز میں منعقد کی گئی ہے یہ سنہرا وقت ہے کہ ان کومزید مستقبل کی کامیابیوں سے بہرہ مند ہونے کے لئے ان کی حوصلہ افزائی کی جائے۔

 انجینئرمحمد احسن خان نے مزید کہا کہ سن اکیڈمی یہ مشن لیکر چل رہا ہے کہ تعلیم کو عام کیا جائے اور پاکستان کا ہر بچہ تعلیم یافتہ ہو کر پاکستان کا نام دنیا بھر میں روشن کرے۔

انہوں نےطلبہ وطالبات کو مخاطب کرتے ہو کہا کہ مستقبل میں آپ کو اپنے ملک کا زمہ دار شہری بننا ہے اور اپنی تعلیم پوری محنت اور لگن کے ساتھ جاری رکھنی ہے۔

 پروگرام کے اختتام پر سن اکیڈمی نے نمایاں خدمات ادا کرنے والے اساتذہ اور طلبہ و طالبات میں اعزازی اسناد تقسیم کیں گئیں۔