طالبان کے ماسکو دورے سے متعلق بات چیت کا انکشاف

101

ماسکو (آ ن لائن ) روسی حکومت طالبان کی قائم کردہ حکومت کے ایک وفد کے روس کے ممکنہ دورے کے بارے میں کابل سے بات جیت کر رہی ہے۔ یہ بات روس کی نیوز ایجنسی ریا نے روسی وزارت خارجہ کا حوالہ دیتے ہوئے بتائی ہے۔ اطلاعات کے مطابق طالبان کا ایک حکومتی وفد ماسکو کا دورہ کرے گا۔ اسی نیوز ایجنسی نے یہ بھی بتایا کہ طالبان کے نائب وزیر برائے ثقافت اور انفارمیشن ذبیح اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ کابل حکومت ماسکو کے ساتھ ایسے روابط کی خواہاں ہے۔