حیدرآباد: قاسم آباد پولیس نے 3ملزمان دھرلیے، 18کٹے انڈین گٹکا برآمد

112

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)پولیس مقابلہ ودیگر کارروائیوںمیں گٹکا سپلائرز سمیت 6ملز مان کو گرفتار کرکے18کٹے انڈین گٹکا،13تولہ سونا اور اسلحہ برآمدکرکے مقدمات درج کرلیے۔تفصیلات کے مطابق قاسم آباد پولیس نے ناکہ بندی کرتے ہوئے 2 کارکو روک کر چیک کیاجس سے 18 کٹوں میں 935 پیکٹ انڈین گٹکے برآمد ہوئے جس کو تحویل میں لیتے ہوئے کار سوار 3 ملزمان محبوب علی بروہی،نشیب احمد بروہی اور ہدایت اللہ پٹھان کو گرفتار کرلیا۔ایک اور کارروائی کے دوران پولیس نے چوری کی واردات میں ملوث مرکزی ملزم اختر کو گرفتار کرلیا،ملزم نے ابتدائی تفتیش میں اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ چوری و ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہونے کا اعتراف کیا،ملزم کی نشاندہی پر 13 تولا طلائی زیورات برآمد کرلیے گئے جبکہ ملزم کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کیلیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔ مزید کارروائی میںقاسم آباد پولیس نے دوران چیکنگ سحرش نگر کے قریب موٹرسائیکل پر سوار 2مشکوک افراد کو رکنے کا اشارہ کیا جنہوںنے پولیس پر فائرنگ کردی، پولیس کی جوابی کارروائی میں ایک ملزم عظیم عرف مجاہد چانڈیوکو زخمی حالت میں اسلحہ سمیت گرفتار کرلیا گیاجبکہ ملزم کا ساتھی صدام سولنگی فرار ہوگیا، ملزم چوری، ڈکیتی ودیگر وارداتوںمیں پولیس کو مطلوب تھے۔