امریکا کے ساتھ تعلقات بہتر نہیں ہو رہے‘تُرک صدر اردوان

268

نیویارک (انٹرنیشنل ڈیسک) تُرک صدر رجب طیب اردوان نے نے کہا ہے کہ نیٹو رکن ہونے کی حیثیت سے امریکا کے ساتھ تعلقات بہتری کی طرف جاتے نہیں دکھ رہے۔ خبررساں اداروں کے مطابق نیویارک کے دورے کے دوران انہوں نے کہا کہ اس سے قبل کے
بش، اوباما اور ٹرمپ کے ساتھ اچھے تعلقات رہے،لیکن صدر بائیڈن کے ساتھ آغاز کو اچھا نہیں کہہ سکتا۔ نیٹو ممالک کی حیثیت سے ہم ایک دوسرے کے ساتھ دوستانہ سلوک کریں، لیکن اس وقت حالات کسی اچھائی کی خبر نہیں دے رہے۔