چیف آف دی نیول اسٹاف ہاکی، واپڈا نے پورٹ قاسم کو ہرادیا

104

کراچی (اسٹاف رپورٹر)تیسرا چیف آف دی نیول اسٹاف آل پاکستان ہاکی ٹورنامنٹ 28 ستمبر تک عبدالستار ایدھی ہاکی اسٹیڈیم ، کراچی میں کھیلا جا رہا ہے۔ ٹورنامنٹ کے چوتھے دن 2 میچ کھیلے گئے۔ دن کے پہلے میچ کے دوران واپڈا نے پورٹ قاسم کو 0-10 سے شکست دی۔ واپڈا کے رانا عبدالوحید کو شاندار کارکردگی پر مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔اکموڈور ریٹائرز غضنفر نے مین آف دی میچ ایوارڈ واپڈا کے رانا عبدالوحید کو دیا۔ دوسرا میچ بحریہ اور آرمی کی ٹیموں کے مابین کھیلا گیا جس میں بحریہ نے آرمی کو 1-5 سے شکست دی۔ بحریہ کے خالد علی کو ان کی مہارت کے شاندار مظاہرے پر مین آف دی میچ کا ایوارڈ ملا۔ انکو یہ ایوارڈ پاکستان ہاکی کے مایہ ناز کھلاڑی اولمپین حنیف خان نے دیا۔