پی ایس ایل کو مزید مضبوط بنائیں گے، رمیز راجا کا عزم

97

لاہور(نمائندہ خصوصی) پاکستان سپر لیگ کی جنرل کونسل کا 24واں اجلاس گزشتہ روز منعقد ہوا ۔ اجلاس کی صدارات چیئرمین پی سی بی رمیز راجا نے کی۔ اس موقع پر چیئرمین پی سی بی نے پاکستان کرکٹ کی ترقی اور اس کے فروغ میں اہم حصہ ڈالنے پر فرنچائزز کے کردار کو سراہا۔ انہوں نے فرنچائز مالکان کو یقین دلایا کہ وہ پی ایس ایل کے برانڈ کو مزید مضبوط اور مستحکم بنانے کے لیے پرعزم ہیں۔ رمیز راجا نے ٹیم مالکان کویہ یقین بھی دلایا کہ وہ انہیں درپیش چیلنجز کو سمجھتے ہیں اوروہ اس سلسلے میں ان کے ساتھ مل کر کام کریں گے۔ پی ایس ایل کا آئندہ اجلاس 27 ستمبر منعقد ہوگا۔