ڈالرپاکستانی روپیہ کی قدر گراتا ہوا171روپے کے قریب پہنچ گیا

129

کراچی ( اسٹاف رپورٹر )پاکستانی روپے کے مقابلے میں ڈالر بے قابو ہو گیا اور ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ ڈالرپاکستانی روپیہ کی قدر گراتا ہوا 171 روپے کے قریب پہنچ گیا ۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق جمعہ کو انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں25پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے ڈالر کی قیمت خرید 168.85روپے سے بڑھ کر169.10روپے اور قیمت فروخت168.95روپے سے بڑھ کر 169.10روپے ہو گئی اسی طرح مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں50پیسے کے اضافے سے ڈالر کی قیمت خرید 170روپے سے بڑھ کر 170.50 روپے اور قیمت فروخت170.40روپے سے بڑھ کر170.90روپے ہو گئی ۔فاریکس رپورٹ کے مطابق یورو کی قدر میں30پیسے کا اضافہ ہوا جس سے یورو کی قیمت خرید 198.50روپے سے بڑھ کر199.30روپے اور قیمت فروخت 200 روپے سے بڑھ کر 200.30روپے پر جا پہنچی اسی طرح 50پیسے کے اضافے سے برطانوی پائونڈ کی قیمت خرید 232.50روپے سے بڑھ کر 233 روپے اور قیمت فروخت 234.50روپے سے بڑھ کر235روپے ہو گئی ۔