وہاب ریاض ٹی ٹوئنٹی میں 350وکٹیں لینے والے دوسرے پاکستانی بولر بن گئے

110

راولپنڈی(نمائندہ خصوصی)ٹیسٹ کرکٹر وہاب ریاض نے ٹوئنٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں 350 وکٹیں لینے کا اعزاز حاصل کرلیا۔ وہاب ریاض کرکٹ کے اس مختصر دورانیے کے فارمیٹ میں یہ اعزاز حاصل کرنے والے دوسرے پاکستانی بولر ہیں ۔ ان سے قبل نامور آل رانڈر سہیل تنویر بھی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں 350وکٹیں حاصل کرچکے ہیں۔ خیال رہے کہ قومی ٹی ٹوئنٹی کپ میں وہاب ریاض سینٹرل پنجاب کی نمائندگی کر رہے ہیں۔