ایک تولہ سونے کی قیمت 1لاکھ13ہزار300روپے ہوگئی

110

کراچی ( اسٹاف رپورٹر )عالمی مارکیٹ میں 19ڈالر کی کمی سے فی اونس سونا1753ڈالر ہو گیا جس کے باعث ملکی صرافہ مارکیٹوں میں بھی سونا سستا ہو گیا ۔آل پاکستان سپریم کونسل جیولرز ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق جمعہ کو ملکی صرافہ مارکیٹوں میں 200روپے کی کمی سے ایک تولہ سونے کی قیمت1لاکھ13ہزار300روپے اور دس گرام سونے کی قیمت172روپے کی کمی سے 97ہزار136روپے پر آ گئی ۔