انگلش پریمیئر لیگ اور پاکستان فٹبال لیگ کے درمیان پارٹنر شپ

100

کراچی(اسٹاف رپورٹر)انگلش پریمیئر لیگ اور پاکستان فٹبال لیگ میں بڑی پارٹنر شپ ہوگئی ہے۔ انگلش فٹبال لیگ دنیا کی سب سے کامیاب، مقبول اور مہنگی ترین لیگ ہے۔برطانوی اخبار کے مطابق 6 بڑے انگلش فٹبال کلب پاکستان کی6 ٹیموں کے ساتھ پارٹنر بنیں گے۔ لیورپول اور ریال میڈرڈ کے مشہور فٹبالر مائیک اوون اس پارٹنر شپ کے برانڈ ایمبسڈر ہوں گے۔مانچسٹر یونائیئڈ، چیلسی، لیور پول اور مانچسٹرسٹی انگلش لیگ کے مقبول کلب ہیں۔ انگلش کلبزکراچی، لاہور، کوئٹہ ، پشاور، ملتان اور اسلام آباد کے ساتھ معاہدہ کریں گے۔ پاکستان فٹبال لیگ جلد پاکستان میں کھیلی جائے گی۔ پاکستانی شہروں کی ٹیموں انگلش کلبز کی کٹ پہن کر کھیلیں گی۔انگلش فٹبال لیگ کی اپنے طرز کی یہ دنیا بھر میں پہلی پارٹنر شپ ہوگی۔کراچی لاہور اسلام آباد سمیت پاکستان کی 6 ٹیمیں انگلش کلبز کی جڑواں ٹیمیں کہلائیں گی۔ انگلش پریمیئر لیگ میں رونالڈو، پوگبا اور صلاح سمیت متعدد مقبول کھلاڑی کھیلتے ہیں۔رونالڈو اس وقت دنیا کے مہنگے ترین فٹبالر ہیں جن کی سالانہ آمدنی 20 ارب روپے سے زائد ہے۔ انگلش لیگ کی اس پارٹنر شپ سے پاکستان میں فٹبال کے کھیل کے فروغ میں مدد ملے گی۔دوسری طرف مائیکل اوون نے 3 سالہ معاہدے پر دستخط کر دیے۔اس موقع پر مائیکل اوون نے کہاکہ پاکستان فٹ بال کے با صلاحیت کھلاڑیوں کی جنت ہے۔ پاکستان فٹ بال لیگ کے لئے کام کرنا اعزاز سمجھتا ہوں۔پاکستان میں فٹ بال کو جدید خطوط پر استوار کرنا میرا مشن ہوگا۔ مائیکل اوون انگلش پریمیئر لیگ، ریئل میڈر، لیورپول ایف سی کے لئے خدمات سر انجام دے چکے ہیں۔مائیکل انگلش پریمیئر لیگ کے کم عمر ترین 100 گول کرنے والے کھلاڑی کا اعزاز رکھتے ہیں۔مانچسٹر یونائیٹڈ کے لئے بھی خدمات سر انجام دیں۔انگلش پریمیئر لیگ کے 10 سب سے ذیادہ گول کرنے والے کھلاڑیوں میں شمار ہوئے۔ سی ای او گلوبل سوکر وینچرز زیب خان کا کہنا تھا کہ مائیکل اوون کا پاکستان آنا قوم کے لیے ایک اعزاز ہے۔مائیکل اوون فٹ بالرز کی صلاحیتوں کو صحیح سمت میں موڑنے کا ہنر جانتے ہیں۔ بہت جلد پاکستان فٹ بال لیگ کی فرنچائز کی تقریب رونمائی ہوگی۔فرنچائز مالکان کا بھی بہت جلد اعلان ہوگا۔