حیدر آباد،حیسکو کی جانب سے جاں بحق افراد کے ورثاء میں چیک تقسیم

77

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) دوماہ قبل لطیف آباد نمبر8میں ٹرانسفارمر پھٹنے کے باعث دس جاں بحق افراد میں سے چار کو حیسکو کی جانب سے سات لاکھ روپے فی کس امدادی رقم کی ادائیگی،حیسکو چیف نے چیک تقسیم کیے۔ سانحہ اکبری گراؤنڈ تابش والا ٹرانسفارمر لطیف آباد نمبر 8 کے دھماکے میں جاں بحق ہونے والے 4 افراد کے لواحقین نے چیف ایگزیکٹو آفیسر ریحان حمید سے 7 لاکھ 50 ہزار کے چیک حیسکو کانفرنس ہال میں وصول کیے۔ واضح رہے کہ حیسکو انتظامیہ کی گذارش پر حیسکو بورڈ آف ڈائریکٹرز نے یہ امدادی رقم دینے کی منظوری دی تھی، جس پر عمل کرتے ہوئے 4 لواحقین نے 7 لاکھ 50 ہزار روپے کے چیک چیف ایگزیکٹو آفیسر حیسکو ریحان حمید سے وصول کیے، جس میں مرحوم سجاد قریشی ولد حبیب قریشی کی بیوہ ثمرین قریشی، عبدالمنان ولد عبدالرحمان کی والدہ مسمات فرزانہ، عارفین ولد محمد شکیل (والد محمد شکیل) اور محمد فراز ولد بشیر احمد (والدہ شوشیلہ بانو) شام ہیں۔ باقی 05 ہلاک شدگان کے لواحقین کو بھی حیسکو انتظامیہ کی جانب سے چیک مکمل کاغذی کارروائی کے بعددیے جائیں گے، اس کے علاوہ شدید زخمی ہونے والے دو افراد کو 5 لاکھ فی کس دیے گئے ہیں اور معمولی زخمی ہونے والے 5 افراد کو فی کس 3 لاکھ روپے دیے گئے ہیں،مجموعی طور پر سانحہ اکبری گراؤنڈ تابش ولا ٹرانسفارمرمیں 20 افراد متاثر ہوئے تھے جن میں 10جاں بحق اور 10 زخمی ہوئے تھے، جاں بحق ہونے والوں میں ایک حیسکو ملازم جبکہ 9 پبلک مین شامل ہیں اور 10 زخمی ہونے والوں میں 3 حیسکو ملازمین اور 7 پبلک مین شامل ہیں۔ حیسکو انتظامیہ نے زخمی افراد کے متعلقہ ہسپتالوں کے اخراجات بھی ادا کیے ہیں۔اس موقع پر حیسکو چیف کے علاوہ ایڈمن اینڈ ایچ آرڈائریکٹر عثمان میمن، پرنسپل RTC شفیق احمد میمن، ڈائریکٹرلیبر اینڈ لیگل مانجھی خان ہنگورجو، مینجرکارپوریٹ اکاؤنٹس دین محمد کیریو، XEN لطیف آباد ڈویژن ظفر علی سولنگی، PSO ڈاکٹر عمران احمد شیخ و دیگر افسران بھی موجود تھے۔