حیدر آباد،شہریوں کے ویکسی نیشن کارڈز چیک کیے گئے

177

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)اسسٹنٹ کمشنر لطیف آباد فاطمہ صائمہ احمد نے بارش کے بعد مختیارکار لطیف آباد ماجد سپیو اور اسسٹنٹ مختیارکار اسد جونیجو کے ساتھ تعفن زدہ تعلقہ کی مختلف شاہراہوں پر شہریوں کے ویکسی نیشن کارڈز چیک کیے۔ویکسین نہ کرانے والے کئی افراد کو حراست میں لیکر اسسٹنٹ کمشنر لطیف آباد نے ڈاکٹرز کی ٹیم کی مدد سے گرفتار افراد کو ویکسی نیشن بھی کروائی ۔