حیدر آباد کے تمام اضلاع میں سائبر کرائم ڈیسک کے قیام کا فیصلہ

187

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)سائبر کرائم کی روک تھام،سندھ پولیس اور ایف آئی اے کا باہمی اشتراک،حیدرآباد رینج کے تمام اضلاع میں سائبر کرائم ڈیسک کے قیام کا فیصلہ،ڈی آئی جی شرجیل کھرل حیدرآباد رینج نے ہدایت جاری کردی۔اے ایس پی سٹی علینہ راجپر کی
زیر صدارت ڈی آئی جی پی آفس حیدرآباد رینج میں واقع عباس کانفرنس ہال میں سائبر کرائم کی روک تھام کے حوالے سے ایک اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں اے ایس پی کینٹ احمد چودھری،اے ایس پی رانا دلاور،اے ایس پی محمد عثمان، اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایف آئی اے انچارج سائبر کرائم جہانزیب ایگزیکٹو ڈائریکٹر وومین اینڈ چائلڈ پروٹیکشن سیل سندھ ماروی اعوان،آئی ٹی انچارج علی رضا تنیو،انچارج آپریشن منور ڈیوڈ ودیگر موجود تھے۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے علینہ راجپر نے کہا کہ اس ڈیسک کے بنانے کا مقصد سائبر کرائم/ الیکٹرونکس کرائم کی روک تھام ہے تاکہ سائبر کرائم کے متعلق کوئی بھی ایسی شکایت ہوگی تو فریادی کو آگاہی دیںگے اور ایف آئی اے کے ساتھ ملکر شکایت کنندہ کی شکایت کو مکمل طور پر حل کیا جائے گا ۔ سائبر کرائم کی روک تھام کے حوالے سے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے۔