اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے فلسطینی نوجوان شہید

424
مقبوضہ مغربی کنارہ: یہودی آبادکاری اور مسجد اقصیٰ جانے پر پابندی کے خلاف احتجاج کرنے والے فلسطینیوں اور قابض فوج کے درمیان جھڑپ ہو رہی ہے‘ اسرائیلی اہل کار بچے کو دبوچ کر لے جارہے ہیں

مقبوضہ بیت المقدس (انٹرنیشنل ڈیسک) قابض صہیونی فوج کی فائرنگ سے ایک اور فلسطینی جام شہادت نوش کردیا۔ مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق جمعہ کے روز نابلس کے جنوی قصبے بیتا میں جھڑپوں کے دوران فلسطینی نوجوان محمد علی خبیصہ کو سر میں گولی لگی، جس کے نتیجے میں وہ شہید ہوگیا۔ دوسری جانب حماس نے کہا ہے کہ قیدیوں کے تبادلے کا طریقہ کار ثالثوں کے ذریعے اسرائیل کو بھیج دیا گیا ہے۔ حماس کا کہنا ہے کہ اگر اسرائیل اپنے موقف میں لچک دکھائے تو حماس قیدیوں کے تبادلے کے لیے تیار ہے۔