نئی دہلی: عدالت میں گینگ وار گروہوں کی جھڑپ‘ 4 افراد ہلاک

245
نئی دہلی: ہلاک شدگان کی لاشیں منتقل کی جارہی ہیں‘ ماہرین شواہد جمع کررہے ہیں

نئی دہلی (انٹرنیشنل ڈیسک) بھارتی دارالحکومت نئی دہلی کی عدالت میں گینگ وار گروہوں کے درمیان جھڑپ میں 4 افراد ہلاک ہو گئے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق روہنی کی عدالت میں گرفتار گینگ کے سرغنہ جتندر سنگھ عرف گوگی کو پیش کیا گیا، جہاں پہلے سے موجود مخالف گروپ کے افراد نے فائرنگ کر دی۔ واقعے میں گوگی سمیت 4 افراد ہلاک ہو گئے۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق عدالت میں وکلا کے لباس میں موجود 2 افراد نے فائرنگ کی۔ پولیس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیاکہ واقعہ واضح طور پر دو گروہوں کی جھڑپ معلوم ہوتا ہے۔ واقعے کے بعد عدالت میں غیر متعلقہ افراد کے داخلے پر پابندی عائد کر دی گئی۔