واشنگٹن: مودی کی آمد پر سکھ برادری کا زبردست احتجاج

355
واشنگٹن: بھارتی وزیراعظم کی آمد پر احتجاجی مظاہرہ کیا جارہا ہے‘ سکھ نوجوان نریندر مودی کے پتلے کو جوتے لگا رہا ہے

واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی واشنگٹن آمد پر سکھ کمیونٹی نے شدید احتجاج کیا۔ مودی واشنگٹن کے ولرڈ ہوٹل پہنچے تو وہاں موجود سکھ کمیونٹی کے افراد نے احتجاج کیا اور نعرے بازی کی۔ اس موقع پر مظاہرین نے ولرڈہوٹل کے باہر خالصتان کے پرچم بھی لہرائے۔ دوسری جانب امریکا میں سکھ فار جسٹس کا صدربائیڈن اورنائب صدرکملا ہیرس کے نام کھلا خط امریکی جریدے میں شائع ہوا، جس میں کہا گیا کہ مودی نے کسانوں کے پر امن مظاہروں کے دوران600 سے زائدافرادکو قتل کیا۔ سکھ فار جسٹس کا کہنا تھا کہ مودی کے مظالم کے خلاف وائٹ ہاؤس سے رابطے میں ہیں اور سینیٹروںاورکانگریس کواس حوالے سے اعتماد میں لے رہے ہیں۔ دوسری جانب نریندر مودی نے امریکی نائب صدر کملا ہیرس سے ملاقات کی۔ انہوں نے کہا کہ اور بھارت اور امریکا کے تعاون میں بتدریج اضافہ ہو رہا ہے۔ مودی نے کہا کہ امریکی صدر جو بائیڈن اور نائب صدر کملا ہیرس نے ایسے وقت میں عہدہ سنبھالا جب دنیا بہت مشکل چیلنجوں کا سامنا کر رہی تھی۔ مودی نے کہا کہ مختصر وقت میں نئی انتظامیہ نے کئی کامیابیاں حاصل کی ہیں۔