حادثات و واقعات میں 3 افراد جاں بحق، 2 خواتین زخمی

71

کراچی (اسٹاف رپورٹر) شہر میں ہونے والے مختلف حادثات واقعات میں3 افراد جاں بحق اور2خواتین زخمی ہوگئیں ،زخمی ہونے والی ایک خاتون شوہر کی جانب سے تیزاب پھینکے جانے اور دوسری نامعلوم سمت سے آنے والی گولی لگنے سے زخمی ہوئیں۔ تفصیلات کے مطابق بلدیہ 24 کی مارکیٹ کے قریب تیز رفتار گاڑی کی زد میں آکر 35 کاظم ولد فضل شدید زخمی ہوگیاجہاں انہیں اسپتال منتقل کردیاگیالیکن وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا ۔متوفی بلدیہ ٹائون کا رہائشی تھا۔ شادمان ٹاؤن بلاک A کے ڈی اے فلیٹ فیز 3 کے قریب کرنٹ لگنے سے 60 سالہ نذیر ولد غلام جاں بحق ہوگیا ۔شاہراہ فیصل پر ایف ٹی سی پل کے قریب سڑک عبور کرتے ہوئے 26سالہ آکاش ولد آفاق جاں بحق ہوا،گلستان جوہر بلاک 15 افغان آرکیڈ کے قریب 35 سالہ سائرہ پر مبینہ طورپر اس کے شوہرصادق نے تیزاب پھینک دیا اور فرار ہوگیا،جب کہ تیزاب سے جھلسنے والی سائرہ کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا،پولیس کی ابتدائی تفتیش کے مطابق خاتون اور اس کے شوہر کے درمیان طلاق کے لیے مقدمہ چل رہا تھا۔نیوکراچی انڈسٹریل ایریا جامعتہ الرشیدیہ مسجد کے قریب گھر کے اندر نامعلوم سمت سے آنے والی گولی لگنے سے 50سالہ زلیخا زخمی ہوگئی جس کو فوری طور پر سول اسپتال منتقل کردیا گیا۔