دہشت گردی میں ملوث 4 ملزمان سمیت 26گرفتار

70

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پولیس نے شہر کے مختلف مقامات پر کی گئی کارروائیوں کے دوران 26ملزمان کو گرفتار کرلیا ،گرفتار شدگان میںدہشت گردی میں ملوث4ملزمان کے علاوہ منشیات فروشی، موٹرسائیکل چوری اور ڈکیتی ورہزنی کی وارداتیں کرنے والے ملزمان شامل ہیں گرفتار شدگان سے دستی بم سمیت بھاری اسلحہ ،منشیات اور دیگر غیر قانونی اشیاء سمیت3مسروقہ کاریں اور7 مو ٹر سائیکلیں برآمدہوئیں۔تفصیلات کے مطابق اے وی ایل سی لیاقت آباد اور اورنگی ڈویژن پولیس نے مشترکہ کارروائی میں9ملزمان قادر علی،شہر یار عرف شیری‘ اسد عرف فدا ،حسین عرف نومی،معین اختر ،عمر، نوشاد خان،فریدالدین اورنعمان کو گرفتار کرلیا۔ گرفتار ملزمان گاڑیا ں اور موٹرسائیکل چھینے کی متعدد وارداتوں میں ملوث تھے جن کے قبضے سے 3مسروقہ کاریں، 5موٹر سائیکلیں اور 4ٹی ٹی پستول برآمد ہوئے برآمد کی جانے والی گاڑیاں جو ہر آباد،نا ظم آباد،شاہراہ فیصل اورمو من آباد چھینی یاچوری کی گئی تھیں ،ملزمان کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری او رمزید گاڑیوں کی بر آمدگی کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں،نیو کراچی پولیس نے خفیہ اطلاع پر کی گئی کارروائی میں دہشت گردی میں ملوث 4 انتہائی مطلوب ملزمان زین العابد ین عرف زینول ، محمد رضوان عرف گڈی ،خالد عرف  ٹڈا اور فیصل عرف آبادی کو گرفتار کر لیا ، پولیس کے مطابق سیکٹر 5ڈی نیو کراچی سے محاصرے کے دوران گرفتار ہونے والے ملزمان دہشت گردی، اسٹریٹ کرائم اور دیگر جرائم میں پولیس کو مطلوب تھے،جن کی نشاندہی پر ان کے زیراستعمال ایک گاڑی سے دستی بم اور جدید اسلحہ برآمد ہوا، رسالہ اور نیپئر پولیس نے مشترکہ طور پر کی گئی کارروائی میں متعدد دکانوں میں لوٹ مار اور ڈکیتیاں کرنے والے4 رکنی گروہ کو سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے گرفتار کرلیابابائے اردو روڈ موئن پلازہ اور پرانا دھوبی گھاٹ روڈ سے گرفتار ملزمان سمیر ولد شہزاد، عبدالرحمن ولد عبدالوہاب، سلال ولد محمد ایوب اور عبدالقدیر ولد عبداللطیف کے قبضے سے 4پستول،5 موبائل فونز، لوٹے ہوئے 30 ہزار روپے اور2مسروقہ موٹرسائیکلیں برآمد ہوئیں بغدادی اور چاکیواڑہ پولیس نے 2منشیات فروش عبدالرشید عرف مہارانی اور ظہیر احمد کو گرفتارکرکے بھاری مالیت کی منشیات برآمد کرلیں،پولیس کا دعویٰ ہے کہ ملزم ظہیر احمد نے پولیس کو آتا دیکھ کر گرفتاری سے بچنے کے لیے ہاتھ میں پکڑے تیز دھار بلیڈ سے خودکشی کرنے کی کوشش بھی کی تھی۔ گلشن اقبال پولیس نے کے ڈی اے مارکیٹ گلشن اقبال بلاک 3 سے ڈکیتی, رہزنی کی وارداتوں اور منشیات فروشی میں ملوث4 ملزمان ریاض احمد‘ عرفان شکیل احمد اور خرم کوگرفتار کرلیا عزیز آباد پولیس نے بھنگوریہ گوٹھ بلاک2 سے منشیات فروش ذوالفقار عرف بھٹو ولد عبدالکریم کو گرفتار کرکے 2 کلو سے زائد چرس برآمد کرلی۔ عوامی کالونی پولیس نے سعود عباس ولد غلام عباس کو گرفتار کرکے ایک پستول شاہ فیصل کالونی اورکھوکراپارپولیس نے2 منشیات فروشوں جمیل عرف ڈمپک اور شرجیل کو گرفتار کرلیا مومن آباد پولیس نے اورنگی ٹائون فرید کالونی میں مضر صحت گٹکے کے کارخانے پر چھاپا مارکارروائی کے دوران لاکھوں روپے مالیت کی چھالیہ گٹکا بنانے والے اشیا اور مشین قبضے لے کر کارخانے کے مالک اور بیٹے کو گرفتار کرلیا ۔