گورنرسے صدراسماعیلی کونسل حافظ شیر علی کی ملاقات

81

کراچی (اسٹاف رپورٹر)گورنر سندھ عمران اسماعیل سے صدر اسماعیلی کونسل برائے پاکستان حافظ شیر علی نے گورنر ہائوس میں ملاقات کی۔ ملاقات میں حافظ شیرعلی نے 25 اور 26 ستمبر 2021 ء کو منائے جانے والے عالمی اسماعیلی شہری دن کے بارے میں تفصیلات سے آگاہ کیا۔ انہوں نے پاکستان میں سماجی و اقتصادی، ثقافتی ترقی اور کمیونٹی کے مختلف شعبوں میں رضاکارانہ کاموں پر بھی روشنی ڈالی۔ حافظ شیر علی نے گورنر سندھ کومزید بتایا کہ اسماعیلی عالمی دن کے موقع پر ملکی ٹیمیں قدرتی ماحول کی دیکھ بھال اور فروغ کے لیے اقدامات کا جائزہ لیں گی اور اس کے ساتھ ساتھ کوویڈ 19 وبائی امراض سے پیدا ہونے والی صورتحال کو کم کرنے کے لیے امدادی کوششوں کو بھی تیز کیا جائے گا۔ اس موقع پر گورنر سندھ نے کہا کہ اسماعیلی کمیونٹی کی جانب سے مختلف شعبوں میں رضاکارانہ سماجی خدمات اور سپورٹ قابل تحسین ہے۔ تعلیم، صحت ، صحتمند ماحول اور انفرا اسٹرکچر ترجیحات میں شامل ہے۔