اقلیتی برادری کے معززین کی فنکشنل لیگ میں شمولیت

61

کراچی (اسٹاف رپورٹر)اقلیتی برادری سے تعلق رکھنے والے بھگت چند،پرویز والمیکی ، دھرم راج ، پرکاش گوپال ، جیون جیٹوا ، ویشال چوہان اور دیگر اقلیتی برادری کے معززین نے پاکستان مسلم لیگ فنکشنل سندھ کے جنرل سیکرٹری سردار عبدالرحیم سے فنکشنل لیگ ہاؤس میں ملاقات کرکے فنکشنل لیگ میں شمولیت کا اعلان کیا۔ اس موقع پر فنکشنل لیگ کراچی زون رابطہ کمیٹی کے کنوینیر بیرسٹر ارشد شر بلوچ ، سیکرٹری سر احمد علی کراچی رابطہ کمیٹی کے رکن گرو گوسوامی ، ڈسٹرکٹ ساؤتھ کے صدر سید شاہد اقبال ، جاوید میمن اور دیگر رہنما موجود تھے ، اس موقعے پر سردار عبدالرحیم نے فنکشنل لیگ میں شمولیت کرنے والوں کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ فنکشنل لیگ سورہیہ بادشاہ کے فلسفے پر عمل پیرا ہے ، جن کو جوانی میں انگریز سامراج نے شہید کردیا تھا ، ان کی جدوجہد سے برصغیر میں انقلاب برپا ہوا اور برصغیر سے انگریز سامراج بھاگنے پر مجبور ہوا ۔تحریک آزادی میںحروں کاکردارفراموش نہیں کیا جاسکتا۔