سائٹ ایریامیں گودام سے 6کروڑ93لاکھ روپے کی چھالیہ برآمد

63

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) پاکستان کسٹمز انفورسمنٹ کراچی کا مضر صحت چھالیہ کے خلاف کریک ڈاؤن سائٹ ایریا کراچی میں واقع فیکٹری/گودام پر دو مختلف چھاپا مار کارروائیوں کے دوران مجموعی طور پر 6 کروڑ 93 لاکھ کی مضر صحت چھالیہ اور سویٹ سپاری برآمد کی گئی۔ ترجمان کسٹمز کے مطابق خفیہ اطلاع پر یہ کامیاب کارروائیاں عمل میں لائی گئی، پہلی کارروائی کے دوران اسمگل شدہ چھالیہ کے 1920 پی پی بیگ اور *200 کارٹن سویٹ سپاری برآمد کی گئی جن سے بالتر تیب 48000 کلو گرام مضر صحت چھالیہ اور 6000 کلو گرام سویٹ سپاری برآمد ہوئی ۔ ضبط کی گئی مضر صحت چھالیہ اور سویٹ سپاری کی مالیت 5 کروڑ 40 لاکھ روپے ہے۔ دوسری کارروائی میں سائٹ ایریا کراچی میں موجود گودام سے 358 پی پی بیگ جن سے 15,300 کلوگرام مضر صحت چھالیہ برآمد کی گئی ، جس کی مالیت 1 کروڑ 53 لاکھ روپے ہے، دونوں کارروائیوں میں کل 6 کروڑ 93 لاکھ کی مضر صحت چھالیہ اور سویٹ سپاری برآمد کی گئی، کارروائیاں تمام قانونی تقاضے پورے کرنے کے بعد عمل میں لائی گئیں، ایف آئی آر درج کرنے کے بعد ضابطہ کی کارروائی شروع کردی گئی۔