ویکسی نیشن کارڈنہ ہونے پربھی پولیس رشوت لینے لگی

64

کراچی (اسٹاف رپورٹر)کراچی پولیس راہ چلتے افراد کو ویکسینیشن کارڈ نہ ہونے پر گرفتار کرنے لگی ،جمعے کو 3افراد کو شہر کے مختلف مقامات سے گرفتار کرلیاگیا 2افراد کے خلاف وبائی امراض ایکٹ کے تحت مقدمہ درج ہو گیا۔ صوبائی محکمہ داخلہ نے دو روز قبل ٹرانسپورٹ، انڈسٹریز، مارکیٹس میں عملے کے ویکسینیشن کارڈ چیک کرنے کا حکم دیاتھا، تاہم کراچی پولیس نے حسب روایت اس حکم کوبھی اپنی کمائی کا ذریعہ بنالیااور سڑکوں پر چلتے شہریوں کو روک کر ویکسینیشن کارڈ طلب کیا جانے لگا،پولیس اہلکارکارڈ نہ ہونے پر پیسے وصول کرنے لگے ، اطلاعات کے مطابق کراچی پولیس کے موٹرسائیکل سوار اہلکاروں نے جگہ جگہ شہریوں کو روک کر ان سے ویکسینیشین کاڑد کی جانچ پڑتال کے بہانے رشوت وصول کا سلسلہ شروع کردیاہے،ادھر سہراب گوٹھ تھانے میں ویکسینیشن نہ کروانے والے خالد اورحبیب نامی 2شہریوں کے خلاف پہلا مقدمہ درج کرلیا گیا۔