افغانستان میں مستحکم حکومت کی ضرورت ہے، وزیر خارجہ

229
” یوکرین سمیت تمام تنازعات کو بین الاقوامی قوانین کی روشنی میں حل کریں گے

نیویارک : وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی  کا کہنا ہے کہ افغانستان میں ایک مستحکم اور وسیع البنیاد حکومت کی ضرورت ہے تاکہ بین الاقوامی دہشت گرد گروہ، افغان سرزمین کا دوبارہ کبھی استحصال نہ کر سکیں۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر خارجہ نے کہا کہ  طالبان سے عالمی برادری اور پاکستان  کی کچھ توقعات ہیں، اپنی حکومت تسلیم کرانے کے لئے طالبان کو عالمی برادری کے لئےخود کو قابل قبول بنانا ہوگا۔

شاہ محمو د قریشی نے کہا کہ عالمی برادری کو بھی  احساس کرنا ہوگا کہ ان کےپاس متبادل آپشنز  کیا ہیں، پاکستان وزیر اعظم عمران خان کے ویژن کی روشنی میں اقتصادی ترجیحاتی ایجنڈے پر گامزن ہے۔

انہوں نے مزید کہاکہ  افغانستان میں پائیدار امن اور استحکام کا قیام خطے کے لیے انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔