‘انگلش پریمئرلیگ اور پاکستان لیگ میں بڑی پارٹنر شپ’

391

دنیا کی سب سے مقبول، مہنگی اور کامیاب فٹبال لیگ کا پاکستان کیلئے زبردست تحفہ، انگلش پریمئرلیگ اور پاکستان فٹبال لیگ میں بڑی پارٹنر شپ ہوگی۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق 6بڑے انگلش فٹبال کلب پاکستان کی 6ٹیموں کے پارٹنر بنیں گےانگلش فٹبال لیگ دنیا کی سب سے کامیاب، مقبول اور مہنگی ترین لیگ ہے۔

لیورپول اور ریال میڈرڈ کے مشہور فٹبالر مائیک اوون پارٹنر شپ کے برانڈ ایمبسڈر ہوں گے مانچسٹر یونائیئڈ، چیلسی،لیو پول،مانچسٹر سٹی انگلش لیگ کے مقبول کلبز ہیں۔

انگلش کلبز کراچی، لاہور، کوئٹہ،پشاور، ملتان اور اسلام آباد کے ساتھ معاہدہ کریں گے۔ پاکستان فٹبال لیگ جلد پاکستان میں کھیلی جائے گی۔

پاکستانی شہروں کی ٹیمیں  انگلش کلبز کی کٹ پہن کر کھیلیں گی یہ انگلش فٹبال لیگ کی اپنے طرز کی یہ دنیا بھر میں پہلی پارٹنر شپ ہوگی۔

کراچی ،لاہور، اسلام آباد سمیت پاکستان کی6 ٹیمیں انگلش کلبز کی جڑواں ٹیمیں کہلائیں گی۔ انگلش پریمئر لیگ  میں رونالڈو، پوگبا  اور  صلاح سمیت متعدد مقبول کھلاڑی کھیلتے ہیں۔