ن لیگ نے تحریک انصاف کے ساتھ میچ کھیلنے سے انکار کردیا

192

ن لیگ نے پی ٹی آئی  کے ساتھ گورنر ہاؤس میں کرکٹ کھیلنے سے انکار کردیا۔

حکومت اور اپوزیشن کا کرکٹ ٹاکرا سیاست کی نذر ہو گیا۔ ن لیگ نے حکومتی ٹیم کے ساتھ کھیلنے سے انکار کردیا۔

ن لیگی رہنما رانا مشہود کا کہنا ہے کہ ہم کسی صورت گورنر ہاؤس میں کرکٹ کھیلنے نہیں جائیں گے حکومت ایک طرف ہمیں چور کہتی ہے دوسری طرف کرکٹ کھیلنے کا کہتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکمرانوں  نے عوام کا جینا دوبھر کردیا  اور دوسری جانب سیر سپاٹوں میں مشغول ہیں ایک ہفتہ قبل فیاض الحسن چوہان کو فون پر مشترکہ کرکٹ کھیلنے سے منع کردیا تھا۔

حکومت کی جانب سے اپوزیشن کو کرکٹ کھیلنے کی دعوت دی گئی تھی۔ یوسف رضا گیلانی کے صاحبزادے علی حیدر گیلانی کو اپوزیشن ٹیم کا کپتان مقرر کیاگیا ہے جب کہ حکومتی ٹیم کی قیادت فیاض الحسن چوہان کررہے ہیں۔

کپتانوں نے باہمی مشاورت سے  مقابلے کے لیے گورنرہاؤس کے میدان کا انتخاب کیا جہاں دونوں ٹیمیں 9 اکتوبر کو مدمقابل ہوں گی۔