عمرشریف کی امریکا منتقلی؛ ایئرایمبولینس کو لینڈنگ کی اجازت مل گئی

151

کراچی: معروف کا میڈین عمر شریف کی امریکا منتقلی کے لیے سول ایوی ایشن نے ایئر ایمبولینس کو پاکستان لینڈنگ کی اجازت دے دی۔

تفصیلات کے مطابق ایئر ایمبولینس 26 ستمبر کی رات 11 بجے کراچی ایئرپورٹ لینڈ کرے گی ایئر ایمبولینس میں کپتان اور عملے کے 5 ارکان شامل ہیں۔

ایئر ایمبولینس جرمنی سے کراچی پہنچے گی جس کے لیے سول ایوی ایشن نے طیارے کو لینڈنگ کی اجازت دے دی ہے۔

سندھ حکومت نے حال ہی میں عمرشریف کی امریکا منتقلی کے لیے ایئرایمبولینس کے اخراجات جمع کروائے تھے ۔ مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ جلد ہی ایئرایمبولینس کے ذریعے عمرشریف کو امریکا منتقل کر دیا گیا جائے،

ایئر ایمبولینس کمپنی کے مطابق اسٹاپ اوور کے ایئرپورٹس پر لینڈنگ کیلئے تمام مسافروں کا ویزا ہونا ضروری ہیں جبکہ مریض کو اس ویزا سے استثنیٰ حاصل ہے۔کمپنی نے ای میل میں کہا ہے کہ مریض کیساتھ سفر کرنے والوں کے لیے یورپ اور کینیڈا کے ویزے ہونے چاہئیں۔