سندھ حکومت کا اکتوبرتک شہرکاکچراصاف کرنے کادعویٰ

253

کراچی : صوبائی وزیر بلدیات سندھ ناصر شاہ نے  کہا ہے کہ کوئی نیا ٹیکس نہیں لگایا، کسی ٹیکس میں اضافہ نہیں کیا جارہا ہے بلکہ کے الیکٹرک کے ذریعے کلیکشن کا مقصد یہ ہے کہ رقم خزانے میں جمع کی جاسکے۔

کراچی واٹر بورڈ نے موبائل ٹینکر سروس کا دوبارہ آغاز کردیا جس کی مرکزی تقریب سے وزیر بلدیات ناصر شاہ نے خطاب کیا۔

ناصر شاہ نے کہا کہ بہتری کی جانب کراچی کے شہریوں کے لیے ایک قدم اٹھایا ہے، ایپ کے ذریعے چیک اینڈ بیلنس رکھا جائے گا،  عوام کی سہولت کے لیےکافی پروگرام شروع کیے۔

انہوں نے کہا کہ 44 نالے سندھ حکومت نے صاف کیے ہیں اور ڈی ایم سیز کے 500 نالے بھی سندھ حکومت نے صاف کیے جب کہ اکتوبر کے آخر تک کراچی والوں کی کچرے سے جان چھڑادیں گے۔

ناصر شاہ کاکہنا تھا کہ وزیر اعظم سے کہتے ہیں اعلانات نہ کریں کام کریں، کراچی سرکلر ریلوے وہی ہے جو سابقہ دور حکومت میں بھی شروع کی جانی تھی جس کے لیے سندھ حکومت مکمل تیار ہے۔