کراچی سمیت دیگر شہروں میں موسلا دھار بارشوں کی پیشگوئی

306

کراچی: محکمہ موسمیات نے کراچی سمیت سندھ کے دیگر شہروں میں موسلا دھار بارشوں کی پیشگوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ 27ستمبر کی رات سے مون سون کی طوفانی ہوائیں سندھ میں داخل ہوجائیں گی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق  محکمہ موسمیات کا کہنا تھا کہ آج رات گئے کراچی میں گرج چمک کے ساتھ ہلکی اور معتدل بارش کا امکان  ہے، مون سون کی بارشوں  کا سلسلہ 2 اکتوبر تک وقفے وقفے سے جاری رہے گا۔

محکمہ موسمیات کا کہنا تھا کہ مون سون کے موجودہ سسٹم کے تحت مزید بارشیں ہوں گی، موسلادھار بارش کے باعث کراچی، حیدرآباد، ٹھٹھہ اور بدین میں اربن فلڈنگ کا خطرہ بھی ہو سکتا ہے، اس حوالے سے متعلقہ اداروں کو پیشگی اقدامات کا الرٹ جاری کردیا ہے۔

محکمہ موسمیات نے مزید کہا کہ نشیبی علاقے زیر آب آنے اور برساتی ندی نالوں میں طغیانی کا بھی خطرہ ہے، اس حوالے سے متعلقہ اداروں کو کسی بھی خطرے سے بچنے کے لیے عملی اقدامات کرنے ہونگے۔