فلم کے ڈراؤنے کردار کا روپ دھارنے پر وکیل کو ہتھکڑیاں لگ گئیں

484

امریکی ریاست ٹیکساس کے ایک وکیل کو عوامی مقام پر نازیبہ رویہ اپنانے پر پولیس نے ہتھکڑیاں لگا دیں.

یہ اس وقت کی بات ہے جب انہیں خوفناک فلم “ہالووین” کے قاتل کردار مائیکل مائرز کے کپڑے پہنے ساحل پر چلتے ہوئے دیکھا گیا۔

گالویسٹن پولیس ڈیپارٹمنٹ کے ترجمان سارجنٹ کو 911 کال موصول ہوئی کہ ایک شخص ساحلِ سمندر پر ل رہا ہے خونی چاقو بھی تھاما ہوا ہے۔

پولیس کالر کی بتائی ہوئی جگہ پر پہنچی اور اس شخص کو ہتھکڑیاں لگادیں لیکن انہیں احساس ہوا کہ  چاقو اور اس پر لگا خون جعلی ہے۔

ہیوسٹن اسٹیشن کے ٹی آر کے مطابق ، اس شخص کی شناخت وکیل مارک میٹگزر کے طور پر کی گئی. تاہم اُسے اس رویے پر وارننگ جاری کرکے چھوڑ دیا گیا.