دبئی ایکسپو کیلیے مفت ٹکٹ کیسے حاصل کریں؟

385

متحدہ عرب امارات کی ایئرلائنز نے اپنے مسافروں کے لیے ایکسپو 2020 کی ٹکٹیں مفت فراہم کرنے کا اعلان کیا ‏ہے۔

ایمرٹس اور فلائی دبئی کے بعد اب اتحاد ایئرویز نے بھی اپنے مسافروں کو خوشخبری سنائی ہے کہ ان کی ایئرلائن ‏سے ابوظہبی کے لیے سفر کرنے پر دبئی ایکسپو کی ٹکٹ مفت حاصل کر سکتے ہیں۔

اتحادایئرویز متحدہ عرب امارات کے دارالحکومت ابوظہبی کی سرکاری ایئرلائن ہے جس نے اپنے مسافروں کو مفت ‏ٹکٹ کی سہولت فراہم کی ہے۔

اتحادایئرویز کا کہنا ہے کہ ان کی ایئرلائن سے ابوظہبی آنے والے یا بذریعہ ابوظہبی سفر کرنے والے مسافر دبئی ‏ایکسپو کی مفت ٹکٹ حاصل کر سکتے ہیں۔

ایکسپو کی سائٹ ابوظہبی سے صرف 45 منٹ کے فاصلے پر ہے اور مسافروں کے لیے یہ بہترین سہولت ہے تاکہ ‏وہ ایکسپو کا دورہ کر سکیں۔

ایس اے پی ، ایس ای نے اعلان کیا ہے کہ ایکسپو 2020دبئی میں ڈیجیٹل تبدیلی کے فروغ میں مدد فراہم کرے گا ، متحدہ عرب امارات میں20اکتوبر 2020سے شروع ہوکر 10 اپریل 2021تک جاری رہنے والی عالمی ایکسپو جس میں پاکستانی پویلین میں پاکستانی وزیٹرز کی میزبانی کرنے کے لیے تیار ہے۔

منتظمین متوقع 25ملین دوروں اور 192ممالک سے حصہ لینے والے افراد کو ذاتی تجربہ کی فراہمی میں مدد کرنے اور اخراجات سمیت دیگر طریقہ کار کو بہتر بنانے کے لیےSAPکی سہولیات استعمال کر رہے ہیں۔