تھائی لینڈ میں ٹیکسیوں کی چھتیں چھوٹے باغات میں تبدیل

631

بنکاک : تھائی لینڈ میں ٹیکسی ڈرائیورز “چھتوں پہ باغ” کی اصطلاح کو نئی شکل دے رہے ہیں.

تھائی لینڈ میں ٹیکسی ڈرائیورز کورونا وائرس لاک ڈاؤن کے باعث فراغت کو دلچسپ بنانے کیلئے ٹیکسیوں کی چھتوں کو چھوٹے چھوٹے باغ اگانے کے طور پر استعمال کررہے ہیں۔

دو مقامی ٹیکسی کوآپریٹوز کے ملازمین نے بانس کے فریموں میں پھیلے ہوئے سیاہ پلاسٹک تھیلوں کا استعمال کرتے ہوئے باغ اگانا شروع کیا۔ سب سے اوپر انہوں نے مٹی شامل کی جس کے بعد اس میں مختلف قسم کی فصلیں ، بشمول ٹماٹر ، کھیرے اور پھلیاں لگائیں۔

اس آرٹ کی نمائش کا مقصد ٹیکسی ڈرائیوروں اور آپریٹرز کی حالت زار کی طرف توجہ مبذول کروانا ہے جو کورونا وائرس لاک ڈاؤن اقدامات سے بری طرح متاثر ہوئے ہیں۔