ملک میں کورونا سے مزید 50 افراد جاں بحق، 2233 نئے کیسز رپورٹ

155

ملک بھر میں کورونا وائرس کے مزید 50 مریض زندگی کی بازی ہار گئے۔ اموات کی مجموعی تعداد 27 ہزار 482 ہوگئی۔

کورونا سے متعلق سرکاری ویب سائٹ کے مطابق پچھلے 24 گھنٹے کے دوران 50 مریض انتقال کرگئے جب کہ 2233 نئے کیسز بھی سامنے آگئے۔ کیسز کی مجموعی تعداد 12 لاکھ 34 ہزار 828 ہوگئی۔

ملک بھر میں فعال کیسز کی تعداد 60 ہزار 952 ہے۔ اب تک 11 لاکھ 46 ہزار 394 مریض صحت یاب ہوچکے۔

کورونا وائرس کے سب سے زیادہ کیسز صوبہ سندھ میں رپورٹ ہوئے۔ سندھ میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 4 لاکھ 53 ہزار 858 جب کہ فعال کیسز کی تعداد 31 ہزار 76 ہے۔ صوبے میں 7 ہزار 316 اموات ہوچکیں۔ 4 لاکھ 15 ہزار 466 مریض حت یاب ہوئے۔

پنجاب میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 4 لاکھ 26 ہزار 639 جب کہ فعال کیسز کی تعداد 20 ہزار 339 ہے۔ صوبے میں 12 ہزار 514 اموات ہوچکیں۔ 3 لاکھ 93 ہزار 786 مریض صحت یاب ہوئے۔

خیبر پختونخوا میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 72 ہزار 498 جب کہ فعال کیسز کی تعداد 5 ہزار 700 ہے۔ صوبے میں 5 ہزار 480 اموات اور 1 لاکھ 61 ہزار 318 مریض صحت یاب ہوئے۔

اسلام آباد میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 4 ہزار 764 جب کہ فعال کیسز کی تعداد 2 ہزار 495 ہے۔ اسلام آباد میں 909اموات ہوچکیں۔ 1 لاکھ 1 ہزار 360 مریض صحت یاب ہوئے۔

آزاد کشمیر میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 33 ہزار 955 جب کہ فعال کیسز کی تعداد 898 ہے۔ آزاد کشمیر میں 734 اموات ہوچکیں۔ 32 ہزار 323 مریض صحت یاب ہوئے۔

بلوچستان میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 32 ہزار 828 جب کہ فعال کیسز کی 248 ہے۔ صوبے میں 345 اموات ہوچکیں۔ 32 ہزار 235 مریض صحت یاب ہوئے۔

گلگت بلتستان میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 10 ہزار 286 جب کہ فعال کیسز 196 ہے۔ گلگت بلتستان میں 184 اموات ہوچکیں۔ 9 ہزار 906 مریض صحت یاب ہوئے۔