برطانوی کھلاڑیوں نے دورہ پاکستان کی منسوخی پر خاموشی توڑ ڈالی

468

لندن: برطانوی کرکٹ کھلاڑیوں نے دورہ پاکستان کی منسوخی پر خاموشی توڑ دی ہے۔

انگلش پلیئرز ایسوسی ایشن نے دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ دورہ پاکستان کے فیصلے پر ہمیں اندھیرے میں رکھا گیا، ہمیں دورہ منسوخ کرنے کے بعد بتایا گیا، دورہ پاکستان کی منسوخی میں ہمارا کردار نہیں۔

انگلش پلیئرز ایسوسی ایشن نے کہا کہ ہم سے نہیں پوچھا گیا کہ کیا آپ سفر کریں گے۔

خیال رہے کہ نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم نے حال ہی میں پاکستان میں 6 دن گزارنے کے بعد سکیورٹی خدشات کو جواز بنا کر دورہ پاکستان منسوخ کرنے کا اعلان کیا تھا۔ انگلینڈ کرکٹ بورڈ نے بھی اعلان کے 48 گھنٹے بعد دورہ منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا۔