مودی کی امریکا آمد پر سکھ مظاہرین کا احتجاج

464

واشنگٹن: بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی امریکا آمد پر سکھ مظاہرین نے احتجاج کیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی وزیراعظم مودی آمد دورہ امریکا پر واشنگٹن پہنچے ہیں جہاں سکھ مظاہرین نے ان کے خلاف احتجاج ریکارڈ کرایا ہے۔

نریندر مودی ولرڈ ہوٹل میں مقیم ہیں۔ سکھ مظاہرین نے ہوٹل کے باہر دھرنا دیا، سکھ فار جسٹس کمیونٹی نے ولرڈ ہوٹل کے باہر خالصتان کے پرچم لہرا دیے۔ مظاہرین نے مودی کے خلاف اور خالصتان کی آزادی کے لیے نعرے بازی بھی کی۔

بھارتی وزیراعظم آج وائٹ ہاؤس میں امریکی صدر جوبائیڈن سے ملاقات کریں گے۔