نواز شریف کی ویکسینیشن پر تحقیقاتی ٹیم نے رپورٹ جاری کردی

224

لاہور: لندن میں موجود سابق وزیراعظم نواز شریف کی لاہور میں ویکسینیشن کے معاملے پر تحقیقاتی ٹیم نے رپورٹ جاری کردی ہے۔

4 رکنی تحقتقاتی ٹیم نے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو رپورٹ پیش کردی جس میں کہا گیا ہے کہ کورونا ویکسی نیشن ڈیٹا چوکیدار اور وارڈ بوائے رجسٹر کرتے رہے، 4 ملازمین نے نواز شریف کا ڈیٹا رجسٹر کرنے کا اعتراف کرلیا، اسپتال میں سپروائزری کا فقدان تھا جس وجہ سے یہ واقعہ ہوا۔

رپورٹ کے مطابق اسپتال انتظامیہ کی جانب سے کوئی سینئر اسٹاف تعینات نہیں تھا، ڈیٹا رجسٹر کرنے کی ذمہ داری وارڈ سرونٹ اور چوکیدار کو دی گئی تھی، چوکیدار اور وارڈ بوائے ریکارڈ نادرا کے پورٹل پر چڑھاتے رہے، اسپتال میں کسی قسم کا آن لائن یا مینوئل چیک اینڈ بیلنس نہیں۔