میرپور خاص، گٹکا فروش عناصر کیخلاف کریک ڈائون کا سلسلہ

86

میرپور خاص (نمائندہ جسارت) ایس ایچ او ٹاؤن ذیشان لاشاری کی گٹکا فروش عناصر کیخلاف کریک ڈائون کا سلسلہ جاری، ملزمان گرفتار،بڑی تعداد میں گٹکے بنانے کا خام مال برآمد، مقدمہ درج۔ ایس ایس پی میرپورخاص کیپٹن (ر) اسد علی چودھری کے احکامات کی روشنی میں ٹاؤن پولیس کا گٹکا فروشوں کیخلاف خفیہ اطلاع پر تابڑ توڑ کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ ٹاؤن تھانے کے ایس ایچ او ذیشان لاشاری نے ہلال مارکیٹ میں کاروائی کرتے ہوئے ایک شہزور گاڑی کی تلاشی لی جس میں سے بڑی تعداد میں گٹکے بنانے کا خام مال بر آمد کیا اور ملزمان بنام ثناء اللہ ولد محمد سلیمان جونیجو، زیشان آرائیں کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے بڑی مقدار میں تیار گٹکا اور منوں کے حساب سے چھالیہ اور گٹکا بنانے کا خام مال بر آمد کرکے ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ہے اور ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے ملزمان کو آج عدالت میں پیش کیا جائے گا۔