لاڑکانہ، ہیروئنچی کی ویڈیو وائرل ہونے پر پولیس حرکت میں آگئی

111

لاڑکانہ (نمائندہ جسارت) سوشل میڈیا پر ہیروئنچی کی ویڈیو وائرل ہونے پر ضلعی پولیس حرکت میں آگئی، پولیس نے شہر کے مختلف علاقوں سے 30 سے زائد ہیروئنچیوں کو گرفتار کرکے مختلف تھانوں پر مختلف کردیا ہے، اس حوالے سے ایس ایس پی لاڑکانہ عمران قریشی نے بتایا کہ تھانہ مارکیٹ، علی گوہر آباد سمیت دیگر تھانوں کی پولیس نے ہیروئنچیوں کیخلاف سبزی منڈی، ایمپائر روڈ سمیت دیگر علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے 7 سے زائد ہیروئنچیوں کو گرفتار کرکے انہیں مختلف تھانوں میں منتقل کردیا جنہیں گاڑیوں کے ذریعے حیدرآباد اسپتال منتقل کرکے ان کا علاج کروایا جائے گا۔