میرپورخاص، اسٹنٹ رجسٹرار محتسب کی کھلی کچہری

168

میرپورخاص (نمائندہ جسارت) ریجنل ڈائریکٹر محتسب سندھ میرپورخاص کے نمائندگی کرتے ہوئے اسسٹنٹ رجسٹرار محتسب سجاد حسین سومرو نے صوبائی محتسب اعلیٰ سندھ کی ہدایت پر ڈسٹرکٹ اکائونٹ آفس کے متعلق شکایات، معاملات اور مسائل حل کرنے کے لیے ڈسٹرکٹ اکائونٹ آفس میں کھلی کچہری منعقد کی۔ اس موقع پر انہوں نے ڈسٹرکٹ اکائونٹس آفس کی شکایات معاملات کے ساتھ ساتھ آنے والی عوام کے بھی مسائل سنے اور انہیں حل کرانے کے لیے یقین دلاتے ہوئے ان کی رہنمائی بھی کی۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کے تعلیم ، ریونیو، آبپاشی،صحت ، میونسپل کمیٹی اور دیگر محکموں میں بھی ملازمین کے مسائل و معاملات حل کرانے کے لیے کھلی کچہری منعقد کی جائے گی۔ اس موقع پر سائلین سے مختلف مسائل کی درخواستیں وصول کیں، جس میں ایک خاتون جمارہ نے پولیس اور ریونیو کیخلاف، ایک پرائیویٹ شخص محمد ایوب نے تعلیم اور ٹریژری کیخلاف، محکمہ ایجوکیشن کے محمد اقبال نے واشنگ الائونس موو اوور اور دیگر مسائل کے متعلق ٹریژری آفس میں التوا میں پڑے ہوئے معاملات، ایگریکلچرل کے ریٹائرڈ ملازم محمد پناہ نے زراعت اور ٹریژری میں زیر التوا معاملات کیخلاف شکایت جمع کرائی۔ اس موقع پر اسسٹنٹ رجسٹرار سجاد سومرو نے میڈیا کو آگاہی دیتے ہوئے بتایا کہ اس سال جنوری سے اگست 2021ء تک 32 شکایات وصول ہوئی ہیں جس میں سے 83 کی تفتیش مکمل کی کئی ہے باقی ماندا 62 پر کاروئی جاری ہے۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ اکائونٹ آفیسر ظہیر الدین شیخ نے عوام الناس کے معاملات اور مسائل کے حوالے سے کہا کہ ڈسٹرکٹ اکائونٹس آفس میں گریجویٹی کے 75 کیس ہیں جن میں سے 29 کو حل کیا گیا ہے او ر 46 کیس التواء میں ہیں اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنر میرپور خاص کے حال ہی میں صوبائی سیکرٹری خزانہ کو جلد از جلد فنڈز جاری کرنے کے لیے خط بھی لکھا ہے۔